امریکا میں برفانی طوفان نے وسط مغربی ریاستوں کو منجمد کردیا


امریکا برفانی طوفان منجمد نیو یارک ‏ ‏92نیوز
۲۷ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ شام

نیو یارک (92نیوز) امریکا میں رواں موسم سرما کے پہلے برفانی طوفان نے وسط مغربی ریاستوں کو منجمد کرڈالا ،سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں ،12سے 30انچ تک پڑنے والی برف نے زمین پر بھی سفر ناممکن بنا ڈالا۔

امریکا کی وسط مغربی ریاستوں کو بم نامی برفانی طوفان نے منجمد کرڈالا ، تیز ہواؤں کے ساتھ پڑنے والی برف نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرڈالا ہے، متعدد مقامات پر بارہ سے تیس انچ تک برف پڑچکی ہے۔

خراب موسم کے باعث صرف ڈینور ایئرپورٹ پر پانچ سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جس کی وجہ تھینکس گیونگ ڈے کی چھٹی پر گھر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

برفانی طوفان جنوبی ڈکوٹا، آئیووا، مشی گن، منی سوٹا اور وسکونسن کی جانب بڑھ رہا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک مغربی ریاستوں میں دو سے چار فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز