امریکا خلائی فورس بنانے کی تیاری کرنے لگا

۱۰ اگست, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۶ شام

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے خلائی فورس بنانے  کی تیاری شروع کر دی۔

امریکی نائب صدر نے خلائی فورس بنانے سے متعلق   کہا کہ پینٹا گون ایک علیحدہ خلائی فورس بنانے کیلئے   منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کے لیے ضروری ہے کہ وہ خلا میں کمزوریوں کا سامنا کرے اور امریکی غلبے کو یقینی بنائے

امریکی نائب صدر  نے کہا کہ نئے میدان جنگ کے لیے سپیس فورس کے قیام کا وقت آ گیا ہے۔

تاہم سپیس فورس  کے قیام کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہے جبکہ  کانگریس میں کئی ممبران نےاس  حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے  کانگریس سے استدعا کی  کہ اگلے پانچ سال میں امریکی خلائی سکیورٹی نظام میں مزید آٹھ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز