امریکا بھارت میں 6 ایٹمی پاور پلانٹس نصب کریگا



امریکا بھارت میں 6 ایٹمی پاور پلانٹس نصب کریگا
۱۴ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۶ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکا بھارت  میں  6ایٹمی پاورپلانٹس نصب کرے گا

، دونوں ممالک میں سول نیوکلیئر اور سکیورٹی استحکام کامعاہدہ  دو روز کے مذاکرات کے بعد طے پا گیا۔

واشنگٹن کی جنگی جنون میں مبتلا بھارت پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری ہے ، دونوں ملک بھارت میں 6ایٹمی پاورپلانٹس کی تنصیب کے معاہدے پر متفق ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور بھارت میں 6ایٹمی پاورپلانٹس کی تنصیب کا معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ پلانٹس کب اور کہاں نصب کئے جائیں گے۔

دونوں ملک واشنگٹن میں دوروزہ مذاکرات کےبعداس معاہدے پر متفق ہوئے ہیں۔

مذاکرات میں بھارت کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ وجے گوکھالے نے جبکہ واشنگٹن کی نمائندگی انڈرسیکرٹری برائےاسلحہ کنٹرول اور سلامتی  اینڈریا تھامپسن نےکی۔

رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ کی قیادت میں امریکا بھارت کو مزید توانائی مصنوعات فروخت کرنے کا خواہاں ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز