امریکا اور طالبان میں مذاکرات کا نیا دور 29 جون سے شروع ہوگا


امریکا ‏ طالبان ‏ مذاکرات کا نیا دور ‏ ‏30 جون واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز زلمےخلیل زاد
۲۴ جون, ۲۰۱۹ ۴:۲۰ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز)  امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 29 جون سے شروع ہوگا،طالبان نے بھی شرکت کی تصدیق کردی۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زادنے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپربتایاتھا کہ امریکا اور طالبان کےدرمیان مذاکرات کااگلا دور 29جون سے شروع ہوگا اورفریقین اس عمل میں تیز پیش رفت کی خواہش رکھتے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نےتصدیق کردی ہےکہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کےنئےدورمیں شریک ہوں گے۔مذاکراتی مرحلہ خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگا۔طالبان اورامریکاکےدرمیان اب تک مذاکرات کےسات دورہوچکےہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز