امریکا اور شمالی کوریا کے مابین طے شدہ مذاکرات ملتوی

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۳:۴۶ شام

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور شمالی کوریا کے مابین طے شدہ مذاکرات ملتوی کر دیے گئے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور انکے شمالی کورین ہم منصب کم یانگ کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہونا تھی تاہم امریکا کی جانب سے مذاکرات ملتوی کردئیے گئے۔

ترجمان امریکی وزار ت خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کیساتھ مذاکرات شیڈول کے مسائل  کی وجہ سے نہ ہو سکے، دونوں ممالک مذاکرات کے حوالے سے پرا مید ہیں ، جلد حتمی تاریخ طے کرلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کی جانب سے خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک نہ کرنے کے حوالے سے ناراض ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز