امریکا اور افغان طالبان میں امن مذاکرات تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع


طالبان اور افغان
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۳ دن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور افغان طالبان میں امن مذاکرات تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئے مذاکراتی سلسلے میں امریکا نے طالبان کے پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانے کے وعدے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگ بندی پر بھی غور کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق زلمے خلیل زاد ، طالبان اور کابل حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں کابل میں حملے کے بعد طالبان کیساتھ مذاکرات منسوخ کردئیے تھے۔ کچھ روز قبل ہی انہوں نے افغانستان کا اچانک دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز