Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا، چین، جاپان، آسٹریلیا اور ایران کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت

امریکا، چین، جاپان، آسٹریلیا اور ایران کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت
June 29, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا، چین، جاپان، آسٹریلیا اور ایران نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی۔ برادر ملک چین کی جانب سے کراچی میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ترجمان چینی سفارتخانہ  نے کہا  کہ دہشتگرد واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ٹویٹ  کیا  کہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کو کوئی غیر مستحکم نہیں کر سکتا ۔ پاکستان مزید مضبوط بن کر ابھرے گا۔ امریکی سفارتی مشن  نے بھی دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ۔ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں۔ چاہتے ہیں کہ دہشتگرد عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے ٹویٹ  کیا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایران  کی جانب سے  بھی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی  نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج نے دہشتگردوں کو ہر لحاظ سے شکست فاش دی۔ شکست خوردہ دہشتگرد فرضی قوت کیلئے دوبارہ نئے اہداف کا سہارا لے رہے ہیں۔ پاکستان میں جاپانی سفیر متسودا کونینوری  نے  کہا کہ دہشتگرد واقعہ میں بے گناہوں کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ ہر قسم کی دہشتگردی کے پر زور مخالف ہیں۔ جاپان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور  سکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔