امام الحق انگلینڈ میں 150رنز بنانیوالے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ‏

امام الحق انگلینڈ میں 150رنز بنانیوالے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ‏
۱۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۵۲ دن

برسٹل ( 92 نیوز ) پاکستانی اوپنر امام الحق کا بلا چل گیا ،انگلینڈکیخلاف تیسرے  ون ڈے میں 150 رنز بنا کر انہوں نے  اپنی کھوئی ہوئی فارم دوبارہ حاصل کرلی، امام الحق  انگلینڈ کیخلاف سب سےبڑی  انفرادی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی اور انگلینڈ میں 150رنز بنانے والے کم ترین عمربلے باز بھی بن گئے۔

امام  پورے میچ میں دکھائی دیے اور  میزبان باؤلرز کی گیندوں کو خوب  باؤنڈری کے باہرپہنچایا،  اوپننگ بلے باز کی اننگزمیں 16چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہوں نے  کیرئیر کی چھٹی سنچری  اسکور کی، وہ انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز