امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب قتل ہونیوالوں کے ورثاء کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج


امامیہ کالونی پھاٹک ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ امامیہ کالونی پھاٹک
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۳ شام

لاہور ( 92 نیوز ) امامیہ کالونی پھاٹک  کے قریب قتل ہونیوالے 3افراد کے ورثاء نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرلاشیں جی ٹی روڈ پررکھ کراحتجاج کیا ۔

گزشتہ روز دن دیہاڑے کچہری سے واپسی پر  3افراد کو رانا ٹاؤن کے قریب اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا  ، قتل ہونے والوں میں مریدکے سے جماعت اسلامی کے سابق امیرشبیرسرویا اور انکے دو ساتھی شامل تھے ۔

لواحقین کی جانب سے میتوں کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر نماز جنارہ ادا کی گئی ،جس کے بعدانتظامیہ اور پولیس کےخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اور  جی ٹی روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک کا نظام بند کئے رکھا۔

اس دلخراش واقع کے بعدمریدکے شہر کی فضا  سوگوار رہی جس کےباعث  شہر بھر میں کاروباری زندگی جزوی طور پرمعطل رہی،مظاہرین کا کہنا تھاکہ ایسے واقعات میں ملزمان کا گرفتار نہ ہونا پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت  ہے ،ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں  گے ۔

امامیہ کالونی پھاٹک کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ عدالت میں گواہی دے کر واپس آرہے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز