الیکشن کمیشن کے ممبران  پر اتفاق رائے نہ ہو سکا ، نعیم الحق

الیکشن کمیشن نعیم الحق اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز معاون خصوصی ‏ سیاسی امور عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف
۲۵ جون, ۲۰۱۹ ۳:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کےممبرسندھ اور بلوچستان کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت نے  سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان الیکشن کمیشن  کے ممبر سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی پر اتفاق رائے نہ ہو سکا ۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ  ممبران کی تعیناتی سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی ڈید لاک کا شکار ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز