الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم،ن لیگ ڈونز کی تفصیلات پیش نہ کر سکی


الیکشن کمیشن ‏ سکروٹنی کمیٹی ‏ ن لیگ ‏ ڈونز کی تفصیلات ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۱۱ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے  پر  سکروٹنی کمیٹی کااجلاس ہوا ، مسلم لیگ ن آج بھی ڈونرز کی تفصیلات پیش نہ کر سکی ۔

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کے ختم ہونے تک مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈونرز کی تفصیلات پیش نہ کی جا سکی ،  سکروٹنی کمیٹی نے نون لیگ کو ڈونرز کی تفصیلات پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا۔

سکروٹنی کمیٹی نے ہدایت کی کہ ن لیگ 23 دسمبر تک ڈونرز کی تفصیلات پیش کرے۔

پی ٹی آئی کے  ایم این اے فرخ حبیب نے نون لیگ کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز