الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ نظر نہیں آیا ، وزیراعلی پنجاب

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا الیکشن کمیشن کو ڈسکہ الیکشن تو نظر آگیا لیکن سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ نظر نہیں آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ڈسکہ الیکشن تو نظر آ گیا لیکن سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ گزشتہ ادوار میں گٹھ جوڑ سے زمینوں پر قبضے ہوتےرہے۔ ہم نے 5 ارب روپے کی سرکاری زمین واگزار کروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا میری وزیراعلیٰ بننے سے پہلے کی مخالفت ہو رہی ہے۔ اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔