Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن کا این اے پچھہتر میں ری پولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا ، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن کا این اے پچھہتر میں ری پولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا ، مریم اورنگزیب
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کا این اے پچھہتر میں ری پولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ڈسکہ کے عوام نے مہنگائی بم گرانے والوں سے بدلہ لے لیا۔ جب دھند نہیں ہوگی تو ڈبے سے صرف نون لیگ کا ووٹ نکلے گا۔ عوام نے ملکی معیشت، اسٹیٹ بینک کو گروی رکھنے والوں کو مسترد کیا۔

 انہوں نے کہا کوئی بھوکا نہیں سوئے گا وہ شخص کہہ رہا ہے جس نے پانچ کروڑ لوگوں کو غریب، تیس لاکھ کو بے روزگار کر دیا۔