الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اسمبلی رکنیت دوبارہ بحال کر دی

۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اسمبلی رکنیت دوبارہ بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قاسم خان سوری کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

قبل ازیں قاسم سوری نےا لیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع تھا جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹربیونل نے شواہد کا جائزہ ہی نہیں لیا۔ نعیم بخاری کی وساطت سے دائر اپیل میں کہا گیا تھا کہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں ہو سکتی ۔

تازہ ترین ویڈیوز