Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے الزامات مسترد کر دیے

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے الزامات  مسترد کر دیے
January 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے الزامات مسترد کر دیے، کہا کہ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے الزامات  مسترد کر دیے ،  کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا وبا، وکلا کی مصروفیات اور کمیٹی ممبر کی ریٹائرمنٹ کے باوجود کیسز میں  پیش رفت ہوئی، اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں تین دن اجلاس کی ہدایت کی۔