Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے، مریم اورنگزیب
May 2, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں کہا، الیکشن کمیشن ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائے کہ یہ تھیلے سیلڈ ہیں تاکہ اس میں کوئی ردو بدل نہ ہو سکے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، شک ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔