Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کو سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دیدیا

الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کو سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دیدیا
February 23, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں سینیٹ الیکشن کےلئے تحریک انصاف کے اُمیدوار فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواست مسترد کردی گئی۔ الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔

 فیصل واوڈا کے سر پر منڈلاتےنااہلی کے بادل چھٹ گئے۔ الیکشن کمیشن کے بعد الیکشن ٹربیونل نے بھی فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔

قادر مندوخیل نے اعتراض کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نے کسی قسم کے حقائق نہیں چھپائے۔ وہ امریکی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔

الیکشن ٹربیونل نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد قادر مندوخیل کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ ان کی قیادت نے کہا تو ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف آئنی درخواست دائر کریں گے۔

فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ کی نشت پر تحریک انصاف کے اُمیدوار ہیں۔