الٰہ دین نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

الٰہ دین باکس آفس لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز نیلا جِن ‏ اینیمیٹڈ مووی ‏ سپر سنائپر ‏ سُپر ہیروز ‏ ‏ جان وِک چیپٹر تھری ‏ پیرابیلم ‏ ایونجرز اینڈ گیم
۲۷ مئی, ۲۰۱۹ ۴:۲۲ شام

لاس اینجلس ( 92 نیوز) نیلا جِن آیا اور چھا گیا، اینی میٹڈ مووی الٰہ دین نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، سپر سنائپر اور سُپر ہیروز کا زور ٹوٹنے لگا، جان وِک چیپٹر تھری پیرابیلم دوسرے اور ایونجرز اینڈ گیم تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

چھوٹی گلیوں کے چھوٹے چور نے نیلے جنی کی مدد سے باکس آفس کی پہلی سیٹ چرالی۔

ڈزنی کی اینی میٹڈ مووی الٰہ دین صرف تین روز میں آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کماکر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

نیلے جن کے آگے ماہر نشانے باز کا زور بھی ٹوٹنے لگا ہے،ایکشن سیریز جان وِک چیپٹر تھری پیرا بیلم نے گزشتہ ہفتے مزید دو کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

جان وک چیپٹر تھری پیرابیلم نے باکس آفس پر قبضہ کرلیا
جان وک چیپٹر تھری پیرابیلم نے باکس آفس پر قبضہ کرلیا

سپر ہیروز کی زور آزمائی بھی جاری ہے ، ایونجرز اینڈ گیم اس ہفتے مزید ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالر کما گئی ہے، جس کے بعد اس کا مجموعی بزنس دو ارب سڑسٹھ کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ویڈیو گیمز کی دنیا کا جاسوس باکس آفس پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے، پوکے مون ڈیٹِکو پکاچو نے رواں ہفتے مزید ایک کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔

‏ پوکے مون ڈیٹکو پکاچو ‏

تازہ ترین ویڈیوز