Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اللہ نے تین بار سینیٹ میں کامیابی دی،3 مارچ کو بھی کامیاب ہونگے، عبدالحفیظ شیخ

اللہ نے تین بار سینیٹ میں کامیابی دی،3 مارچ کو بھی کامیاب ہونگے، عبدالحفیظ شیخ
March 2, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اتحادی رہنماؤں کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے تین بار سینیٹ میں کامیابی دی،، تین مارچ کو بھی کامیاب ہوں گے۔

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ یہ معرکہ پاکستان کے مستقبل کا ہے، اتحادی مل کر عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما امین الحق کاکہناتھا ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کو ڈرایا جا رہاہے، اتحادی جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں گی ،پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔

اس موقع پر  طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پرویز الٰہی نے وزیراعظم کا ٹاسک پورا کر دیا۔