Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانوں میں جھانکیں ، عثمان بزدار

الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانوں میں جھانکیں ، عثمان بزدار
February 25, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانوں میں جھانکیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔ حکومت نے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملاً اقدامات کیے ہیں۔ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

قبل ازیں عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ تحریک انصاف کے دور میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، اڑھائی سال میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کیے ہیں۔ گزشتہ دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دریغ ضیاع کیا گیا، قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کر دیا ہے، عوام کا پیسہ عوام کی امانت اور اب عوام پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔