الاسکا میں دو چھوٹے طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے ، سات افراد ہلاک


Plan Crash
01 اگست, 2020 12:07 شام

الاسکا ( 92 نیوز ) الاسکا میں دو چھوٹے طیارے دوران پرواز ہوا میں ٹکرا گئے۔۔ ہولناک حادثے میں سات افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پارلیمینٹیرین بھی شامل ہیں ۔

الاسکا  میں دو چھوٹے طیارے دوران پرواز ہوا میں ٹکرا گئے،افسوس ناک حادثہ سولڈوٹانا ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ بد قسمتی سے حادثے میں ایک بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پارلیمینٹیرین گیری نوپ ایک طیارے میں اکیلے سوار تھے اور طیارے کو خود اڑا رہے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چھ افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک شخص شدید زخمی تھا جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہے دم تور گیا۔ طیاروں کے ملبے کا بڑا حصہ ہائی وئے پر گرا جس کے باعث ہائی وئے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

تاحال حادثے کی وجہ   تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.