اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 4 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے


اقوام متحدہ ، سیکرٹری جنرل ، 4 روزہ دورے ، کل ، پاکستان پہنچیں گے ، اسلام آباد ، 92 نیوز
15 فروری, 2020 9:42 دن

اسلام آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 4 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ انتونیو گوتیرس تاریخی مقامات کے دوروں کے علاوہ کرتار پور بھی جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس دورہ کے سلسلہ میں وفاقی اور صوبائی سطح پر مشاورت مکمل کرکے سکیورٹی سمیت اہم امور طے کرلئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سکیورٹی پلان بھی تیار  کیا جا چکا ہے۔ اسپیشل برانچ نے اس ضمن میں کام شروع کر دیا ہے۔

انتونیو گوتیرس لمز یونیورسٹی، کنڈر گارڈن اسکول، بادشاہی مسجد و دیگر تاریحی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز