اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پلوامہ واقعہ پر مذمتی بیان میں پاکستان کو شامل کرنےسے انکار


پلوامہ حملہ
۲۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۷ دن

نیو یارک ( 92 نیوز ) بھارت کوسفارتی محاذ پر ایک اور شکست فاش، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پلوامہ واقعہ پرمذمتی بیان میں پاکستان کا نام شامل کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد نئی دہلی میں صف ماتم بچھ گئی۔

مکار گڈریہ شیر کا واویلا کرکے لوگوں کو صرف بیوقوف بناتا ہے ، برسوں سے کشمیریوں کا خون پینے والے بھارت کابیانیہ عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا۔اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل نے پلوامہ واقعہ پرمذمتی بیان میں پاکستان کا نام شامل کرنے سے انکارکردیا۔

بھارت چھ روز تک نئی دہلی میں مختلف ممالک کو بریفنگز دیتا رہا مگر دنیا نے الزام ترشی پر مبنی بیانیے کو کوئی اہمیت نہ دی جس کے بعد بھارت کا سلامتی کونسل کے مذمتی بیان میں پاکستان کا نام دلوانے کا ہر ہتھکنڈا ناکام ہوگیا۔

سفارتی محاذپر شکست فاش سے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی،بھارت پلوامہ واقعہ پر سلامتی کونسل کے مذمتی بیان میں  پاکستان کا نام شامل کرانا  چاہتا تھا،مگر منہ کی کھانی پڑی۔

بھارت نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش تیار کرکے چھ روز تک لابنگ کی،نئی دہلی میں مختلف ممالک کو الزام تراشی پرمبنی بریفنگز دی گئیں  لیکن بھارت کی ایک نہ چلی ۔

ثبوت کے بجائے الزامات کی پالیسی کو اقوام متحدہ نے بھی رد کردیا ، پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے  مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

سلامتی کونسل کےاعلامیہ میں پاکستان کا نام نہ ہونا پاکستان کی  بڑی سفارتی فتح ہے

تازہ ترین ویڈیوز