اقوام متحدہ نے بھارت کو قابل شرم ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا


اقوام متحدہ بھارت قابل شرم جنیوا ‏ ویب ڈیسک ‏ جنرل سیکرٹری ‏ انٹونیو گوٹیریز ‏ انسانی حقوق قتل تشدد بد سلوکی مجرمانہ سلوک رپورٹ
۲۶ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ دن

جنیوا (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ  نے بھارت کو قابل شرم ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ۔جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیریز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فہرست میں ایسے ممالک کو رکھا کیا گیا ہے جہاں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

اقوام متحدہ کی فہرست میں مجموعی طور پر38 ممالک شامل ہیں جن میں سے 29 کو پہلی بار درج کیا گیا ہے  ، اس فہرست میں جن ممالک کو رکھا گیا ہے وہاں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والوں کو قتل، تشدد، بد سلوکی، مجرمانہ سلوک، الزام اور گرفتاریوں کا سامنا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم ان بہادر لوگوں کی خدمات کو سراہتے ہیں جنہوں نے مشکلات کے باوجود ہمیں حقائق سے آگاہ رکھا۔ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والوں سزائیں دینا ایک قابل شرم عمل ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے ۔

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، فردوس عاشق اعوان

جن ممالک کو قابل شرم قرار دیا گیا ہے وہاں اقوام متحدہ کے نمائندوں پر بیرونی طاقتوں کے آلہ کار ہونے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی اور انسداد دہشتگردی کی آڑ میں کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا اقوام متحدہ سے رابطہ ختم کرنا ایک پریشان کن بات ہے ۔اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والی خواتین کو جنسی زیادتی اور آن لائن ہراساں کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

اسسٹنٹ سیکرٹری انڈریو گیلمور کے مطابق رپورٹ میں جن واقعات کا ذکر کیا گیا ہے وہ اصل حقائق سے بہت کم ہیں جبکہ ہمیں سیاسی، قانونی اور انتظامی مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔ فہرست میں جن ممالک کو رکھا گیا ہے ان میں بھارت، روس، میانمار، مالدیپ، اسرائیل، ہنگری، فلپائن، تھائی لینڈ، وینزویلا، روانڈا، مصر، کانگو، کیوبا، کولمبیا اور دیگر شامل ہیں۔

فرانس کا بھارت پر پاکستان سے مذاکرات کیلئے زور

رپورٹ میں تمام تر مشکلات ، پابندیوں  سمیت دیگر  مظالم کے باوجود  حقائق سے آگاہ رکھنے والوں کو خراج  تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز