اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب اکرم منیر نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

اقوام متحدہ ‏ پاکستان ‏ مستقل مندوب اکرم منیر v سفارتی اسناد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز نیو یارک
۰۶ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ دن

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے سیکرٹری جنرل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں ۔

نئے مستقل مندوب کی سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب کا اہتمام اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیو یارک میں کیا گیا ، جہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے منیر اکرم سے اسناد لیں ۔  انتونیو گوتریز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک اہم رکن ہے ، نئے مندوب کا استقبال کر کے خوشی ہو رہی ہے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی گزشتہ ماہ مدت مکمل کر کے عہدے سے سبکدوش ہو گئی تھیں جس کے بعد منیر اکرم کو  فرائض تفویض کئے گئے ۔ منیر اکرم سال 2002 سے 2008 تک اقوام متحدہ  کے مستقل مندوب رہ چکے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز