اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداران کی بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید


اقوام متحدہ انسانی حقوق ، اعلیٰ عہدیداران ، بھارت ، انسداد دہشتگردی قوانین ، تنقید
13 مئی, 2020 2:16 شام

 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدیداران نے بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید کی اور کہا غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر بھارتی قابض افواج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بھارتی انسداد دہشتگردی کے قوانین عالمی انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔ انہی غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر بھارتی افواج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کہتے ہیں بھارتی سرکار ان قوانین کا سہارا لے کر اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی مبصرین پہلے بھی بھارتی قوانین پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ ہمیشہ کہتے آرہے ہیں کہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جائز جددوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تازہ ترین ویڈیوز