اقبال زیڈ احمد کی گرفتاری، 254 ارب کی ٹرانزیکشن پکڑی گئی


اقبال زیڈ احمد ‏ ‏254 ارب ‏ ٹرانزیکشن ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز
07 ستمبر, 2019 5:41 شام

کراچی ( 92 نیوز) نیب کے ہاتھوں گرفتار اقبال زیڈ احمد  سے متعلق تحقیقات کے دوران نیب نے 254 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑلی ہے ، جس میں ملزم کی کمپنی اور ذاتی اکاؤنٹس استعمال کیے گئے  جبکہ اقبال زیڈ احمد کے کمپنی اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر بھی ملے ہیں ۔

جے جے وی ایل کمپنی کے سربراہ اقبال زیڈ احمد کی گرفتاری کے بعد نیب نے 254 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑلی  ، کیش کی صورت میں 131 ارب روپے کی ٹرانزیکشن 2 اکاؤنٹس سے پکڑی گئی  ، نیب ذرائع کے مطابق کیش رقم بلیک منی ہوسکتی ہے ۔

ملزم کی کمپنی کے اکاؤنٹس سے 111 ارب روپے جبکہ ذاتی اکاؤنٹس سے 11 ارب روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی ہے  ، پکڑی گئی ٹرانزیکشن کی رقم برطانیہ سمیت دیگر ملکوں میں بھیجی گئی تھی  جبکہ اقبال زید احمد کے کمپنی اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر بھی ملے ہیں ۔

نیب ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم 23 افراد کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہاتھ لگی ہے  جن کے نام پر اقبال زیڈ احمد کے اکاؤنٹس استعمال ہوئے  ، نیب تفتیشی افسر نے گرفتاری کے بعد الزامات کی رپورٹ اعلیٰ حکام کے حوالے کردی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز