Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

اقامہ انکوائری کیس، نیب کی خواجہ آصف سے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پوچھ گچھ

اقامہ انکوائری کیس، نیب کی خواجہ آصف سے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پوچھ گچھ
October 22, 2020 06:13 pm

اسلام آباد (92 نیوز) اقامہ انکوائری کیس میں مسلم لیگ  ن کے رہنماء خواجہ آصف نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ نیب ٹیم نے خواجہ آصف سے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نیب لاہور میں پیش ہوئے، نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے خواجہ آصف سے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک سوالات کیے۔ خواجہ آصف نے نیب کواقامہ کیس میں مطلوبہ ریکارڈ بھی جمع کروا دیا۔ ن لیگی رہنماء کو پہلے بھی طلب کیا گیا جس پر ان کے وکیل کی جانب سے ریکارڈ جمع کروایا گیا تھا۔ نیب ٹیم کے مطمئن نہ ہونے پر خواجہ آصف کو طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2004ء سے 2018ء تک ایک الیکٹرک کمپنی کے کنسلٹنٹ رہے، اِنہیں 2004 سے 2017ء کے دوران اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئیں درخواست کی کاپی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی۔ ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کو کہا گیا۔ خواجہ آصف سے بطور کنسلٹنٹ تنخواہ، وصولی کے بینک اکاؤنٹ، رقم کی منتقلی کے چینل کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔

Contact Details