افغان طالبان کے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک


افغان طالبان ‏ امریکی فوجی ہلاک ‏ کابل ‏ ‏92 نیوز ترجمان ذبیح اللہ مجاہد ‏
۲۷ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ دن

کابل ( 92 نیوز) افغان طالبان کے حملے میں دو امریکی فوجی افغانستان میں ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے کہا ہے  امریکی فوجی افغان صوبہ وردک میں مارے گئے ، جہاں ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا۔

رواں  سال افغانستان میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے، اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہہ چکے ہیں کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کے لیے تیار ہے۔

اس وقت افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد چودہ ہزار ہے  ۔

تازہ ترین ویڈیوز