افغان طالبان کے حملوں میں24 سکیورٹی اہلکار ہلاک

طالبان
۱۰ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۳۹ شام

کابل ( 92 نیوز) افغان طالبان کے حملوں میں  24 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

افغان طالبان کے افغان سکیورٹی اہلکاروں  پرحملے جاری ہیں ۔ مختلف صوبوں میں ہونیوالوں حملوں میں24افغان اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے  افغان صوبے فارا کے علاقے بالا بُلُک میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرتےہوئے سات پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا جبکہ تمام اسلحہ اور گولہ بارود ساتھ لے گئے۔

ادھر طالبان نے ہلمند صوبے میں بھی  پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرتے ہوئے آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے ۔

طالبان کی جانب سے ہونیوالے حملوں  میں اس وقت چوبیس  اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز