Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغان طالبان وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا

افغان طالبان وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا
August 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے کوششیں تیز کردیں، افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر افغان طالبان کا وفد پاکستان کادورہ کررہا ہے۔ افغان طالبان کا وفد عبدالغنی برادر کی سربراہی میں کل وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کرے گا، ذرائع کے مطابق چین بھی افغان فریقین کے مابین مذاکرات میں مدد گار ہے۔ افغان طالبان، پاکستانی قیادت کو امریکا کیساتھ امن معاہدے پر عملدرآمد بارے آگاہ کریں گے، افغان طالبان دیگر مفاہمتی اقدامات پر بھی اعتماد میں لیں گے۔