افغان حکومت نے طالبان کے 900 قیدیوں کو رہا کر دیا


افغان حکومت ، طالبان ، 900 قیدیوں ، رہا ، کابل ، 92 نیوز
۲۶ مئی, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۸ شام

کابل (92 نیوز) افغانستان میں عارضی جنگ بندی کے آخری روز اہم پیشرفت سامنے آئی، خبرایجنسی کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے 900 قیدیوں کو رہا کر دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق طالبان قیدیوں کو بگرام اور پُلِ چرخی جیل سے رہا کیا گیا، افغان طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا گیا۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے 900 قیدیوں کی رہائی اچھی پیشرفت ہے، افغان طالبان بھی جلد بڑی تعداد میں حکومتی قیدیوں کو رہا کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.