افغان امن عمل میں پیشرفت کیلئے پاکستان نے کلیدی اقدامات کیے، ایلس ویلز


افغان امن عمل، پیشرفت، پاکستان، کلیدی اقدامات، ایلس ویلز، اسلام آباد، 92 نیوز
۲۵ جنوری, ۲۰۲۰ ۱:۲۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورہ پاکستان سے متعلق بیان جاری کردیا گیا۔ ایلس ویلز کہتی ہیں کہ افغان امن عمل میں پیشرفت کیلئے پاکستان نے کلیدی اقدامات کیے۔

ایلس ویلز کہتی ہیں کہ پاکستان، افغانستان میں دیرپا سلامتی و استحکام کیلئے اہمیت رکھتا ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف امور پر پیشرفت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدام خوش آئند ہیں، چاہتے ہیں پاکستان ایف اے ٹی ایف، عالمی برادری کو ایکشن پلان پر مطمئن کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز