افغان امن عمل ، امریکی حکام اور طالبان کا قطر میں مذاکرات کا نواں دور شروع

۲۳ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۰۱ شام

 دوحہ (92 نیوز) افغان امن عمل کیلئے امریکی حکام اور طالبان کا قطر میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہو گیا۔ امریکی اور طالبان ترجمانوں نے مذاکرات کے شروع ہونے کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اور طالبان ترجمانوں نے کہا کہ افغانستان میں 18 سالوں سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے  دوحا میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہو گیا ہے۔

امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور طالبان راہنما ملا عبدالغنی برداد کے مابین ون آن ون میٹنگ بھی ہوئی۔ ایک امریکی آفیسر کے مطابق زلمے خلیل زاد افغان حکومت کے نمائندوں کو امن معاہدے کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے افغانستان کا دورہ کریں گے اور پھر امن معاہدہ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز