Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان کے صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، 35 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، 35 افراد ہلاک
July 31, 2019
کابل (92 نیوز) افغانستان کے صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس میں 35 افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں قیام امن خواب بن کر رہ گیا۔ قندھار، ہیرات ہائی وے پر مسافر بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد حکام نے متاثرہ افراد اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صوبائی پولیس سربراہ محب اللہ محب نے کہا ہے کہ بم طالبان نے افغان اور غیر ملکی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا تھا جبکہ طالبان نے تردید کرتے ہوئے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان میں حکومتی فورسز اور عسکری گروہوں میں تصادم میں اضافہ ہو رہا ہے اور تقریبا روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے حملوں میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو رہا ہے۔بم