افغانستان کے شہر جلال آباد کی جیل پر کار بم حملہ ، 12 افراد ہلاک


افغانستان ، شہر ، جلال آباد ، جیل ، کار ، بم ، حملہ ، افراد ، ہلاک
02 اگست, 2020 11:56 شام

 کابل (92 نیوز) افغانستان کے شہر جلال آباد کی جیل پر کار بم حملہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس دوران 12 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے 15 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار بھی کر لیا۔

افغان حکام کے مطابق آج افغانستان نے 317 طالبان قیدیوں کو بھی رہا کیا ہے۔ رہا کیے گئے قیدی پروان اور دیگر صوبوں کی جیلوں میں قید تھے۔ معاہدے کے تحت 5100 میں سے 4914 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.