Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ، 9 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ، 9 افراد ہلاک
December 20, 2020

کابل (92 نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس میں 9 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں 15 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ کابل کے علاقے پی ڈی 5 میں دھماکے کے بعد 3 گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔

پی ڈی 5 میں کیئے گئے دھماکے میں رکنِ پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔