افغانستان نے ٹی 20میچز میں سب سے زیادہ اسکور بنا ڈالے


افغانستان
۲۵ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ دن

ڈھیراڈن (  ویب ڈیسک )ٹی 20 میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ افغانستان نے اپنے نام کرلیا۔

افغانستانی ٹیم  نے آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 278 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس کے علاوہ افغانستانی ٹیم کے اوپنرز نے 236 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ بھی قائم کیا  جو کہ ہر طرح کے فارمیٹ میں ریکارڈ ہے ۔

اوپنر حضرت اللہ نے 162 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی  انہوں نے 16 چھکے  لگائے جو کہ ان کا  انفرادی ریکارڈ ہے ، اسی طرح  افغانستان کی ٹیم نے میچ میں 22 چھکے لگائے  جو کہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے  چھکوں کا ریکارڈ ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز