افغانستان میں پولیس اور طالبان میں جھڑپ ،16اہلکار ہلاک

افغانستان پولیس اور طالبان جھڑپ ‏16اہلکار ہلاک کابل ‏ ‏92 نیوز
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ دن

کابل ( 92 نیوز) افغانستان میں پولیس اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں  16 اہلکار ہلاک اور پانچ سے زائد زخمی ہو گئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا ، پولیس اور جنگجوؤں کے مابین لڑائی دو گھنٹے سے زائد  جاری رہی ، اس دوران  چیک پوسٹ کمانڈر سمیت 16 پولیس اہلکار ہلاک  اور پانچ سے زائد زخمی ہو گئے ۔

حملے کی اطلاع ملنے پر افغانستان کی سکیورٹی فورسز بھی پولیس کی مدد کو پہنچ گئی اور طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا تاہم  جنگجو افغان پولیس کا اسلحہ اور اپنے زخمی ساتھیوں کو ہمراہ لے جانے میں کامیاب ہو گئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز