افغانستان میں امریکی فوج کی کمانڈ کرنیوالے سابق جنرلز نے شکست قبول کرلی

۰۹ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۱۵ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) افغانستان میں امریکی فوج کی کمانڈ کرنیوالے سابق جنرلز نے شکست قبول کر لی۔

سابق امریکی بریگیڈیر جنرل ڈان بولڈک کا کہنا ہے کہ ہمیں اچھا لگے یا برا  مگر حقیقت یہی ہے کہ ہم افغان جنگ ہار چکے ہیں ، طالبان امریکہ اور نیٹو کو ہراکت افغانستان کے فاتح بن چکے ہیں ۔

جنرل ڈان بولڈک کا کہنا تھاکہ افغانستان کی ہار وہ کڑوی گولی ہے جوافغانستان میں  لڑنے والے فوجیوں کو نگلنا پڑے گی ۔طالبان کی شرائط پر معاہدہ کرنا امریکا کا طالبان کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ۔

ایک اور امریکی میجر جنرل جیف سکلوسر نے بھی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسی میکرز کی خراب حکمت عملی کی وجہ سے 2008 سے 2009 تک 184 امریکی فوجی مارے گئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز