افغانستان میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،دو اہلکار ہلاک

۲۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ شام

کابل ( 92 نیوز) افغانستان میں امریکا کو ایک اور بڑا نقصان ہو گیا ،  صوبہ لوگر میں ایک ملٹری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس پر سوار دونوں امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

نیٹو ریزولوٹ مشن نے ایک بیان میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے جس کے مطابق حادثے میں دو امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت چوبیس گھنٹے بعد جاری کی جائے گی۔

نیٹو ریزولوٹ مشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم یہ واضح ہے کہ ہیلی کاپٹر کے کسی حملے میں تباہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب افغانستان کے  طالبان ترجمان نے چنوک ساختہ ہیلی کاپٹر کو گرانے کا دعویٰ بھی کردیا ہے ، امریکا کی جانب سے تاحال حادثے پر کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز