افریقی ملک بوٹسوانا میں دو ماہ کے دوران تین سو ساٹھ ہاتھی ہلاک


افریقی ملک ، بوٹسوانا ، ہاتھیوں ، پُراسرار ، ہلاکت
03 جولائی, 2020 12:51 شام

 گیبرون (92 نیوز) افریقی ملک بوٹسوانا میں ہاتھیوں کی پُراسرار ہلاکت معمہ بن گئی۔ دو ماہ کے دوران تین سو ساٹھ ہاتھی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

سیکڑوں ہاتھیوں کی پُراسرار ہلاکت پر بوٹسوانا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ جنگلات نے مردہ ہاتھیوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں کوئی پانی کے ذخیرے کے پاس پڑا نظر آرہا تو کوئی منہ کے بل گرا۔

حکام کے مطابق ہاتھیوں کی اتنے بڑے پیمانے پر اموات پہلی بار مئی میں نوٹ کی گئیں جب صرف تین گھنٹے کے فضائی جائزے میں ایک سو انہتر لاشیں دیکھی گئی تھیں جبکہ ایک ماہ بعد یہ تعداد ساڑھے تین سو سے بھی بڑھ گئی۔ مردہ ہاتھیوں سے لیے گئے نمونوں کی جانچ کینیڈا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی لیبارٹریز میں ہو رہی ہے۔

بوٹسوانا افریقی نسل کے ہاتھیوں کا گھر جانا جاتا ہے جو اس وقت معدومیت کا شکار ہیں۔ ایسے ایک لاکھ چوالیس ہزار ہاتھی دنیا میں پائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز