اشرف غنی کا ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ، فردوس عاشق


اشرف غنی پاکستان اندرونی معاملات فردوس عاشق
۲۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۲:۲۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  افغانستان کے صدر اشرف غنی کا ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے ۔

ڈاکٹر فدوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کو بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہئے ،  پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، کسی شرپسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تازہ ترین ویڈیوز