Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتے مارنے کی بات ، صداقت علی عباسی کا شاہد خاقان سے معافی کا مطالبہ

اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتے مارنے کی بات ، صداقت علی عباسی کا شاہد خاقان سے معافی کا مطالبہ
April 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے شاہد خاقان عباسی سے پارلیمان میں اسپیکر کو جوتے مارنے کی بات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایم این اے  صداقت علی عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارلیمان میں اسپیکر کو جوتے مارنے کی بات کی ، ان کی حرکت غیر جمہوری اور غیر اخلاقی تھی ، خود کو پوٹھوہار کا بیٹا کہنے والے نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں شاہد خاقان عباسی سپیکر سے معافی مانگیں، سپیکر کو دھمکی دینے سے اداروں کی تضحیک ہوئی ہے ۔ لیڈر ایسی بات کریں گے تو معاشرے ، خاندان اور گھر میں تشدد ہو گا۔

 ادھر معاون خصوصی شہباز گل اور ایم این اے صداقت عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اج 3 اہم منصوبوں کا افتتاح کرنے جا رہے۔ حکومت نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر رہے ہیں۔ 1320افراد کو آج گھروں کے مالکانہ حقوق ملیں گے۔