اسپیکر قومی اسمبلی کا دنیا کی 187 پارلیمان کو خط، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

اسپیکر قومی اسمبلی ‏
۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۱۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے دنیا بھر کی 187 پارلیمان کو خط ارسال کر دیا ۔ خط میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے  ارسال کردہ خط میں  بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی پارلیمنٹ  کی منظور کردہ مشترکہ قرارداد بھی ارسال کی گئی  جب کہ 26اور 27 فروری کو بھارت کی جانب سے ایل او سی اور سرحدی خلاف   ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی امن کی خاطر پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا ۔

خط میں لکھا گیا کہ پاکستانی پائلٹوں کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی نئی دہلی کے لئے واضح پیغام ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔

خط میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی بربریت  کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز