اسپین کے بادشاہ جان کارلوس نے خود ساختہ ملک بدری اختیار کرلی


King Of Spain
04 اگست, 2020 12:26 شام

میڈرڈ ( 92 نیوز) اسپین کے بادشاہ ہی اسپین چھوڑ کر چلے گئے ، یورپی ملک کے سابق بادشاہ جان کارلوس نے جبری ملک بدری اختیار کر لی۔

ہسپانوی شاہی خاندان کے مطابق جان کارلوس نے اپنے بیٹے اور موجودہ بادشاہ فلپ ششم کو اپنے فیصلے سے پیر کے روز آگاہ کیا، 82 سالہ جان کارلوس پر سعودی ہائی اسپیڈ ریل پراجیکٹ میں کک بیکس کی صورت میں 100 ملین ڈالر کرپشن کا الزام ہے۔

انہوں نے مبینہ طور پر سپریم کورٹ میں اپنے خلاف کرپشن تحقیقات شروع ہونے پر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، سوئس اخبار نے چند ماہ قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کے پراسیکیوٹرز ایک 100 ملین ڈالر کے بینک اکاؤنٹ کی چھان بین کر رہے تھے، جس کے تانےبانے سابق ہسپانوی بادشاہ سے آ ملتے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز