Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسپین میں گلوکار پابلو ہیزل کی گرفتاری کیخلاف پانچویں روز بھی احتجاج

اسپین میں گلوکار پابلو ہیزل کی گرفتاری کیخلاف پانچویں روز بھی احتجاج
February 21, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) اسپین میں گلوکار پابلو ہیزل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

دارالحکومت میڈرڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، جبکہ بارسلونا میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور لوٹ مار کی۔

مظاہرین نے دکانوں کے شیشے توڑ کر سامان لوٹ لیا، اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ بھی کی گئی۔

پابلو ہیزل اسٹیبلشمنٹ مخالف گیتوں کی وجہ سے مشہور ہیں، گرفتار گلوکار پر شاہی خاندان پر تنقید کا الزام ہے۔