اسپین میں بیلوں کی ریس کا آغاز، 53افراد زخمی ہو گئے

اسپین ‏ بیلوں کی ریس ‏ ‏53افراد زخمی ‏ پامپلونا ‏ ‏92 نیوز
۰۸ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳ دن

پامپلونا (92 نیوز) اسپین کے شہر پامپلونا میں بیلوں کی سالانہ ریس کا آغاز ہوگیا ، پہلے ہی روز 53 افراد بپھرے بیلوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

شہر کی تنگ گلیوں میں ہونے والی اس ریس میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے، جنھوں نے سفید کپڑے پہن رکھے تھے۔

ریس تو دو منٹ اکتالیس سیکنڈز میں اختتام پذیر ہوگئی لیکن اس دوران بپھرے بیلوں کے سینگوں کا نشانہ بن کر تریپن افراد زخمی ہوئے۔

بیلوں کی اس روایتی دوڑ کو جانوروں کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم یہ پامپلونا کی پہچان بن چکی ہے، جو چودہ جولائی تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز