Friday, April 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا، ایف اے کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت

اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا، ایف اے کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت
January 10, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) اسپینش فٹبال لیگ میں لیونل میسی اور اتنونی گریز مین کی شاندار پرفارمنس، بارسلونا نے حریف ٹیم کو چار صفر سے شکست دی، جبکہ ایف اے کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویٹ فورڈ کو ایک صفر سے مات دی۔

اسپینش فٹبال لیگ میں لیونل میسی اور انتونی گریز مین کی عمدہ پرفارمنس دی، بارسلونا نے میسی اور گریز مین کی شاندار پرفارمنس کی بدولت گراناڈا Granadaکو چار صفر سے دھول چٹائی۔

بارسلونا کی ٹیم پہلے ہاف میں ہی ھریف ٹیم پر حاوی دکھائی دی اور 12 ویں منٹ میں گریز مین نے گول داغ کر بارسلونا کو برتری دلا دی۔

35 ویں منٹ میں میسی نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی، 42 ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر میسی نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور بارسلونا کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنا دی۔

دوسرے ہاف میں 63 ویں منٹ میں گریز مین نے دوسرا گول اسکور کیا اور ٹیم کو چار صفر سے کامیابی دلائی۔

ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویٹ فورڈ کو ایک صفر سے مات دے کر چوتھے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا۔