اسپینش فٹبال لیگ ، بارسلونا نے شکست سے آغاز کیا

اسپینش فٹبال لیگ بارسلونا میڈرڈ ‏ ‏92 نیوز دفاعی چیمپئن ‏ ایتھلیٹک بلباؤ
۱۷ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۰۳ شام

میڈرڈ ( 92 نیوز) اسپنش فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن بار سلونا  ایونٹ میں فتح کے ساتھ آغاز کرنے میں ناکام رہی ،  نئے سیزن کے پہلے میچ میں ایتھلیٹک بلباؤ نے بارسلونا کو ایک صفر سے شکست دے دی،فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول ایڈوریز  نے  89ویں منٹ میں کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

لا لیگا فٹبال لیگ میں  دفاعی چیمپئن  بارسلونا نے ٹورنامنٹ میں مایوس کن آغاز کیا  لیونل میسی کی بارسلوناکو ایتھلیٹک بلباؤ کےہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا ،بلباؤ نےبارسلونا کو ایک صفر سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑحملے کیے  لیکن کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوئی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے  کی تگ و دو میں دکھائی دیں، کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ پہلے ایتھلیٹک بلباؤ کی جانب سے ایڈوریز نے شاندار گول کرتے ہوئے ٹیم کو ایک صفر سے فتح دلا  کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز